حضرت برا ء بن مالک ؓ کی بہادری
حضرت برا ء بن مالک ؓ کی بہادری حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید ؓ نے جنگِ یمامہ کے دن حضرت براء ؓ سے کہا: اے براء! کھڑے ہو جائو۔ یہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوگئے۔ پھر اللہ کی حمد وثنا بیان کی اس کے بعد فرمایا: اے مدینہ والو! آج تمہارا مدینہ سے کوئی تعلق نہ رہے (یعنی مدینہ واپسی کا خیال دل سے نکال دو اور بے جگری سے مر جانے کے ارادے سے آج جنگ کرو)۔ آج تو اللہ وحدہٗ کی زیارت کرنی ہے اور جنت میں جانا ہے۔ پھر انھوں نے دشمن پر زور سے حملہ کیا اور اُن کے ساتھ اسلامی لشکر نے بھی حملہ کیا۔ پھر یمامہ والوں کو شکست ہوگئی۔ حضرت براء کو (مُسَیلمہ کے لشکر کا سپہ سالار) محکم الیمامہ ملا۔ حضرت براء نے اس پر تلوار کا حملہ کر کے اسے زمین پر گرا دیا اور اس کی تلوار لے کر اسے چلانا شروع کیا یہاں تک کہ وہ تلوار ٹوٹ گئی۔ 3 حضرت براء ؓ فرماتے ہیں کہ جس دن مسیلمہ سے لڑائی ہوئی اس دن مجھے ایک آدمی ملا جسے یمامہ کا گدھا کہاجاتا تھا۔ وہ بہت موٹا تھا اور اس کے ہاتھ میں سفید تلوار تھی۔ میں نے اس کی ٹانگوں پر تلوار سے وار کیا اور ایسا معلوم ہوا کہ غلطی سے لگ گئی، اس کے پائوں اُکھڑ گئے اور وہ گدّی کے ...