قصہ حضرت اَنس بن نَضْر کی شہادت کا
قصہ حضرت اَنس بن نَضْر کی شہادت کا
اِس لیے بھاگتے ہوئے کافروں کا پیچھا کیا جائے، اورغَنِیمت کا مال حاصل کیاجائے، اِس جماعت کے سردار نے منع بھی کیا، کہ حضورﷺ کی مُمانَعت تھی، تم یہاں سے نہ ہٹو؛ مگراِن لوگوں نے یہ سمجھ کرکہ حضور ﷺکا ارشاد صرف لڑائی کے وقت کے واسطے تھا، وہاںسے ہٹ کرمیدان میں پہنچ گئے، بھاگتے ہوئے کافروں نے اُس جگہ کوخالی دیکھ کر اُس طرف سے آکرحملہ کردیا، مسلمان بے فکر تھے، اِس اچانک بے خبری کے حملے سے مغلوب ہوگئے اوردونوں طرف سے کافروںکے بیچ میں آگئے،جس کی وجہ سے اِدھراُدھر پریشان بھاگ رہے تھے، حضرت انس ص نے دیکھا کہ سامنے سے ایک دوسرے صحابی حضرت سعدبن معاذصآرہے ہیں، اُن سے کہاکہ: ’’اے سعد! کہاجارہے ہو؟ خداکی قسم! جنت کی خوشبو اُحُدکے پہاڑسے آرہی ہے‘‘۔ یہ کہہ کر-تلوارتوہاتھ میں تھی ہی- کافروں کے ہُجوم میں گھُس گئے، اوراِتنے شہید نہیں ہوگئے واپس نہیں ہوئے۔ شہادت کے بعد اُن کے بدن کو دیکھا گیا تو چھَلنی ہوگیا تھا، اَسّی(۸۰) سے زیادہ زخم تیر اور تلوارکے بدن پرتھے۔ اُن کی بہن نے انگلیوں کے پوروں سے اُن کوپہچانا۔
(بخاری، کتاب الجہاد، ح: ۲۷۲۲، ۱؍ ۳۹۳)
فائدہ:جو لوگ اخلاص اورسچی طلب کے ساتھ اللہ کے کام میں لگ جاتے ہیں اُن کودنیا ہی میں جنت کا مزہ آنے لگتا ہے، یہ حضرت انس ص زندگی ہی میں جنت کی خوشبو سونگھ رہے تھے۔ اگر اخلاص آدمی میں ہوجائے تودنیا میںبھی جنت کامزہ آنے لگتا ہے۔ (حکایتِ صحابہؓ، فضائل ِ اعمال)
Comments
Post a Comment